Breaking News

پاکستان میں کورونا اتنا مہلک نہیں جتنا یورپ اور دیگر ممالک میں رہا: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ بیماری اتنی مہلک نہیں جتنا یورپ اور دیگر ممالک میں رہی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  مہینوں اور سالوں کیلئے قوموں کو بند نہیں کیا جاسکتا، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طاقتور ہتھیار حفاظتی تدابیر ہیں، کامیاب طریقے یہی ہے کہ اپنی طرز عمل میں تبدیلی لائیں اور حفاظتی تدابیراپنائیں جبکہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے والے اپنی اور دوسروں کی زندگی اور کاروبار خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ بیماری اتنی مہلک نہیں جتنا یورپ اور دیگر ممالک میں رہی، ہماری بنیادی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ہماری حکمت عملی تھی کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی کرنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری ہے تاہم عوام سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کو کارروائی پر مجبور نہ کریں۔

No comments

Translate